کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن جبکہ واٹر کارپوریشن نے ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل کے لیے سالانہ مینٹیننس اور ڈی سیلٹنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جس کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا عمل 23 دسمبر بروز منگل انجام دیا جائے گا جس کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل میں طویل عرصے سے جمع ہونے والی مٹی اور سلٹ کی ڈی سیلٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل کی ڈی سیلٹنگ کا کام 24 دسمبر بروز بدھ سے 27 دسمبر بروز ہفتہ تک جاری رہے گا۔