• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور؛ DG حج جدہ کی پوسٹ کیلئے نا مزدگیاں طلب

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور نے ڈی جی حج جدہ کی پوسٹ کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے نا مزدگیاں طلب کرلیں ، یادرہے کہ موجودہ ڈی جی حج جدہ عبد الوہاب سومروجو21مارچ2023کو تین سال کیلئے تعینات ہوئے تھے ، تعیناتی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی نئے ڈی جی حج کی تقرری کا پراسیس شروع کردیاگیا ۔ وزارت مذہبی امور نے سرکلر میں وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ اس پوسٹ کیلئے وفاقی یا صو بائی سروس کے گریڈبیس یا اکیس کے موزوں افسر کو نامزد کیا جا ئے، ایسے افسر کو نامزد نہ کیا جا ئے جو گزشتہ تین سال کے دوران بیرون ملک تعینات نہ رہے ہوں ۔ عمر56سال سے کم ،انتظامی صلاحیت کے حامل اور حج وعمرہ بارے سعودی قوانین سے آگاہی،آئی ٹ کی مہارت حاصل ہو ۔
اہم خبریں سے مزید