• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ 2024 میں 96 ہزار طلبہ کامیاب؛ نشستیں محدود

اسلام آباد (نامہ نگار) ایم ڈی کیٹ 2024 میں96ہزار طلبہ کامیاب؛نشتیں محدود ،70ہزار سے زائد طلبہ داخلہ نہ ملنے پر بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہیں ، میڈیکل کالجز پر عائد پابندی پر نظرثانی اور غیر معیاری کالجز کے خلاف شفاف مانیٹرنگ سسٹم لانے کی تجویززیرِ غور ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی صحت کی قومی خدمات ریگولیشن اور کو آرڈینشن کی مجلس قائمہ کو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2024 میں 96 ہزار طلبہ کامیاب ہوئے سیٹیں دستیاب نہ ہونے سے 70 ہزار سے زائد طلبہ داخلہ نہ ملنے پر بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہیں ۔ چیئر مین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی صدارت میں اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا وفاقی وزیر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بیرونِ ملک میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانیوالے طلبہ سالانہ 800 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ لے جا رہے ہیں، میڈیکل کالجز پر عائد پابندی پر نظرثانی اور غیر معیاری کالجز کے خلاف شفاف مانیٹرنگ سسٹم لانے کی تجویززیرِ غور ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کی میڈیکل ایجوکیشن کو کمپرومائز نہیں ہونے دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید