• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف تیز ترین پاسپورٹ سروس، درخواستوں، پرنٹنگ، مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد ( طاہر خلیل )شفاف، موثر اور تیز ترین پاسپورٹ سروسز میں اہم سنگ میل کے طور پر محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف ، افسران و عملہ کی کارکردگی سے لیکر تمام دفاتر میں شہریوں کا رش بھی مانیٹر ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا،ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی اب پاکستان و دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
اہم خبریں سے مزید