• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی میں جانوروں کی فلاح و حکمرانی پر پہلی بار پینل مباحثہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے)، والٹن میں جانوروں کی فلاح اور حکمرانی کے موضوع پر پہلی مرتبہ ایک جامع پینل مباحثہ منعقد ہوا، جس میں قانون سازوں، ماہرینِ قانون، ماحولیاتی ماہرین اور سول سروس کے افسران نے شرکت کی۔ یہ مباحثہ 22دسمبر کو “کمپیشن اینڈ کمپلائنس، پاکستان میں اینیمل گورننس کا مستقبل” کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔یہ سیشن 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی پروبیشنرز اینیمل ویلفیئر سوسائٹی (PAWS) کے زیرِ اہتمام ہوا جس کا مقصد جانوروں کی فلاح کے حوالے سے باخبر مکالمے کو فروغ دینا تھا۔ مباحثے میں ون ہیبیٹا فریم ورک کو اجاگر کیا گیا، جو انسانوں، جانوروں اور ماحولیاتی نظام کے درمیان گہرے تعلق کو تسلیم کرتا ہے۔سول سروسز اکیڈمی میں ڈائریکٹر جنرل کے وژن کے تحت 12 خدمتِ خلق سوسائٹیاں کام کر رہی ہیں جن کا مقصد زیرِ تربیت افسران کو اہم حکومتی مسائل سے روشناس کرانا اور انہیں سماجی، ماحولیاتی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا شعور دینا ہے۔ PAWS ان سوسائٹیوں میں سے ایک ہے، جو جانوروں کی فلاح، جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی بنیادوں پر حکمرانی پر توجہ دیتی ہے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی رکنِ صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن سلمیٰ سعدیہ تیمور تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمدردی، شمولیتی طرزِ حکمرانی اور سماجی ذمہ داری عوامی قیادت کی بنیادی خصوصیات ہونی چاہئیں، خصوصاً ان شعبوں میں جو طویل عرصے سے نظرانداز ہوتے رہے ہیں۔پینل میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف نِسوانہ، اینیمل اور ماحولیاتی حقوق کے ماہر بیرسٹر التمش سعید، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی ڈائریکٹر اسپیشیز ڈاکٹر عظمٰی خان اور لاہور ہائی کورٹ میں اینیمل لا کمیٹی کی شریک بانی بیرسٹر مقصومہ بخاری شامل تھیں۔
اہم خبریں سے مزید