کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پیر کو موسمی خرابی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، دبئی، اسلام اباد گلگت کی7پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دبئی سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 783 کو لاہور منتقل کیا گیا،1 متبادل منتقل، 103 میں تاخیر۔ اسلام اباد کی 33، لاہور 15، کراچی 18، کراچی اور لاہور کے مابین 14، ملتان 8، فیصل اباد 6، سیالکوٹ 4، کوئٹہ اسکردو 2، 2، پشاور 1 پرواز میں تاخیر ہوئی۔ لاہور سے دبئی کی پرواز نجی ایئر کی 2 پروازوں میں 7 گھنٹے اسلام آباد دبئی کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے، ملتان سے نجی ایئر کی دبئی کی دو پروازوں میں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی ٹورنٹو کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 784 میں 8 گھنٹے تاخیر ہوئی۔