کراچی( افضل ندیم ڈوگر) رواں سال منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے سندھ پولیس نے کاروائیوں 12623ملزمان کو گرفتار کیا، 26 ملزمان مقابلوں میں ہلاک7زخمی ہوئے۔ ملزمان کیخلاف 9810مقدمات درج کیے گئے اور قبضے سے 169 کلو آئس، 35کلو ہیروئن، 6125کلو چرس، 36 کلو افیون اور 2 لاکھ 88 ہزار لیٹر شراب برامد ہوئی۔ گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9786 مقدمات درج کرکے 12407 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 26 لاکھ 49 ہزار 881 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا گیا جبکہ 274 فیکٹریاں یا کارخانے سیز کیے گئے۔ خفیہ اداروں کی فہرستوں میں شامل سندھ کے 92 فیصد منشیات فروشوں کو رواں سال گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اول درجے کے 364 میں سے 328 کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 262 جیلوں میں ہیں۔ 66 ضمانتیں حاصل کرچکے جبکہ 29 تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہیں۔ کراچی حیدراباد شہید بے نظیر اباد میرپور خاص سکھر اور لاڑکانہ میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کے لسٹڈ ملزمان میں سے 91 فیصد کو گرفتار کیا جا چکا۔