ابراہیم رئیسی کی خطے میں قیام امن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ شبیر میثمی، مجلس ترحیم

May 28, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شہید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کے لئے منعقد مجلس ترحیم سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ پر پوری امت غمگین ہے ، صدر رئیسی امر یکا کی تمام دھمکیوں اور پا بند یوں کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے رہے، ان کی خطے میں قیام امن کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،انہوں نے عالمی سطح پر جس منظم انداز میں غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا ،دریں اثناء علامہ شبیر حسن میثمی نے قونصل جنرل سے ملاقات میں ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔