دو PTI ارکان قومی اسمبلی کے بیرون ملک جانے پر پابندی

May 28, 2024

اسلام آباد(این این آئی)کار سرکار میں مداخلت‘امن و امان خراب کرنے اور سڑک بند کرنے کے معاملے میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 2اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی سفارش پرسابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔