کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو نشان پاکستان کے قریب کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے مزید دو ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں، کشتی ابراہیم حیدری سے منوڑہ جاتے ہوئے حادثے کا شکارہوئی، جاں بحق ماہی گیروں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعدورثاءکےحوالےکردی گئیں۔ ماہی گیروں کی شناخت55 سالہ عبد السلام ولدفتح علی، 30 سالہ منا اور 35سالہ سعید عرف کالو کے ناموں سے کی گئی۔