اسلام آباد (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5ہوگئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی)کے مطابق ملک بھر کے 112 منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21سے 27ستمبر تک جاری رہی۔