کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران چاغی کے علاقے میں بوزر کو آگ لگاکر فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے چاغی میں نوکچاہ کے مقام پر بوزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد این40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔