• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے دوچار ہے، وقارمہدی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی انحطاط، پانی کے عدم تحفظ اور قدرتی آفات کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے مالیاتی و انتظامی دباؤ سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی وسائل کی تقسیم اور منتقلی کے نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے دوچار ہےپاکستان عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں فورم آف فیڈریشن کے تحت ”ابھرتے ہوئے مسائل، خودمختاری اور مؤثر نتائج کا حصول“ کے موضوع پر منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ موسمیاتی خطرات سے دوچار علاقوں کے لیے ایسے مالیاتی انتظامات ناگزیر ہیں جو موسمیاتی اثرات، ماحولیاتی ذمہ داریوں اور مالیاتی استعداد میں موجود فرق کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید