اسلام آباد( زبیر قصوری)سابق نگران وفاقی وزیر اور دو وزرائے اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے پاکستان ریلوے اکیڈمی، والٹن میں زیرِ تربیت افسران کے لئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تین گھنٹے کا خصوصی سیشن کیا۔اکیڈمی کی دعوت پر ہونے والے سیشن میں انہوں نے سی پیک کے مختلف پہلوؤں اور منصوبے سے متعلق اپنے انتظامی تجربات پر تفصیلی گفتگو کی۔ زیر تربیت افسران نے سوالات کیے، جن کے جواب دیتے ہوئے فواد حسن فواد نے ان کی قابلیت اور تیاری کو سراہا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریلوے اکیڈمی محمد حنیف گل نے فواد حسن فواد کو پھول پیش کیے اور اکیڈمی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زیرِ تربیت افسران اسی لگن سے تربیت حاصل کرتے رہے تو مستقبل میں ملک کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔