کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے کراچی میں اپنی ملکیت اراضی کو 10برس کی لیز کے لئے نیلام کرے گی۔ نیلامی میں درجنوں نئی اور پرانی تعمیر شدہ دکانیں، گودام، زرعی اراضی پارکنگ ایریاز، مارکیز، میرج لانز، کافی شاپس، ٹی ہاؤس اور فوڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔ نیلامی سٹی اسٹیشن کے ویٹنگ ایریا میں یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی۔