کراچی ( اسٹاف رپورٹر) او آئی سی سی آئی کےالیکشن ،عمراحسن خان صدر منتخب،تفصیلات کے مطابق ڈاؤلینس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر عمر احسن خان کو 2026-28کے لیے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔اس بات کا اعلان او آئی سی سی آئی کے غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں شیورون لبریکینٹس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے کنٹری چیئرمین اور جنرل منیجر احمد زاہد ظہیر کو سینئر نائب صدر جبکہ میزان بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔