شکارپور (نامہ نگار) پولیس کارروائی کے دوران مغوی صحافی بازیاب، دوران آپریشن مبینہ طور پر دو راہگیر باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے، تھانہ محمودآباغ کی حدود کچہ کے علاقے میں گرینڈ آپریشن میں مختلف تھانوں کی پولیس نفری نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مغوی صحافی محمد عظیم سیال کی بازیابی کے لئے آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر رستم کے علاقے تھانہ محمودآباغ کی حدود کچہ کے علاقے میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔