• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں انسداد پولیو مہم، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں ستمبر کی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ہدف کا 100فیصدحاصل کر لیا گیا،پولیو ٹیموں نےاس دوران 85لاکھ سے زائد گھروں کا دورہ کیا،کراچی میں پولیو وائرس کی شرح 83فیصد سے کم ہو کر 8فیصد رہ گئی۔ ای او سی سندھ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ستمبر کی پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں نے سندھ بھر میں85 لاکھ سے زائد گھروں کا دورہ کیا۔مہم کے دوران تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے۔

ملک بھر سے سے مزید