کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کے اہم عوامی سفری منصوبے ’’بی آر ٹی، گرین لائن‘‘ کی زبوں حالی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث منصوبہ اپنی افادیت کھورہاہے، متعلقہ حکام ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک سال قبل وفاقی حکومت سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد سے گرین لائن کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے، مسافروں کی تعداد میں کمی، اسٹیشنز پر برقی زینوں اور لفٹس کی بندش اور انفرااسٹرکچر کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں باالخصوص خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔