• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں 4 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ٹنڈو جام ڈسٹرکٹ حیدرآباد یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے ویسٹ کوٹ میں جذب 1.9 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید