• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان مایوسی سے نکلیں، خواب دیکھیں گے تو تعبیر ملے گی، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی خوش نصیبی ہے کہ الخدمت ان کی تربیت اوران کی رہنمائی کررہی ہے، نوجوان مایوسی سے نکلیں، خواب دیکھیں گے تو تعبیر ملے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے ہمراہ الخدمت کے تحت ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقدہ ”کراچی یوتھ سمٹ“کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کادور ہے، سوشل میڈیا ہمیں تہذیب بھی سکھا رہا ہے،بد تہذیبی بھی دوست بھی بنا رہا ہے دشمن بھی۔ اس صورتحال میں۔ہر سوچ سے بالا تر ہو کر نئی نسل کو درست سمت متعین کرنی ہوگی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر کے ملکی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا۔۔تقریب سے منعم ظفر خان اورسی ای او الخدمت نوید علی بیگ نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید