یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ‘ بھرپور طریقے سے منائینگے‘ ن لیگ کوئٹہ

May 28, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے کہا ہے کہ آج یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ انہوں نے پوری قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہےاور ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمیر اختر کی زیرصدارت ہونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محمد ذاکر بنگلزئی ،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بناآج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایٹی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور 28مئی 1997کو کامیاب ایٹمی دھماکے کئے گئے جس سے اقوام عالم میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف، سائنسدانوں،سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی یوم تجدید عہد کا دن ہے ،آج کے دن کو احسن طریقے سے منائیں گے۔