فرنچ ٹینس، دفاعی چیمپئن سوائیتک اور ارینا سبالنکا دوسرے راؤنڈ میں

May 29, 2024

پیرس (جنگ نیوز) برطانیہ کے اینڈی مرے کا فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں سفر پہلے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ انہیں اسپین کے اسٹین سلاس واورینکا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ خواتین سنگلز میں عالمی نمبر ایک ایگا سوائیتک نے اعزاز کی دفاعی مہم شاندار انداز میں شروع کی انہوں نے کسی دقت کے بغیر کوالیفائر لولیا کو ہرادیا۔ عالمی نمبر دو بیلا روس کی ارینا سبالنکا نے پہلے مرحلے کے میچ میں روسی حریف اریکا اینڈریوا کو شکست دی۔ ادھر عالمی نمبر دو اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکا کے جے جے وولف کو شکست دی۔ ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اوساکا نے اٹلی کی لوسیا برانزیٹی کو ہرادیا۔ ریکارڈ14 بار کے چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھاگئے۔ انہیں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا تھا۔