پاک انگلینڈ ویمنز تیسرا ون ڈے آج

May 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کو چمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پیر کو پاکستان ٹیم لندن گئی اور مشہور پاکستانی ہوٹل میں نہاری اور دیگر پاکستانی کھانوں کا لطف اٹھایا۔