ایف آئی اے کے تمام ملازمین کی سالانہ کارکردگی اور اثاثہ جات کی ڈیکلریشن جمع کروانے کی ہدایت

May 29, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ایچ ار ایم نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز، زونل ڈائریکٹرز اور سرکل انچارجز کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ادارے کے تمام ملازمین اور گریڈ 21 تک کے افسران کی اے سی آرز (سالانہ کارکردگی رپورٹس) اور اثاثاجات کی ڈیکلریشن فارم ہیڈ کوارٹر بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں۔ گریڈ 21 اور گریڈ 20 کے افسران کے دونوں رپورٹس 31جنوری تک، گریڈ 19 کی 28 فروری تک، گریڈ 18 اور 17 کی 31 مارچ تک اور گریڈ 16سے لے کر آخری گریڈ تک کی دونوں رپورٹس 30 اپریل تک ہر صورت ارسال کر دی جائیں۔ رپورٹس موصول ہونے کے بعد دفتری کاروائی شروع کر دی جائے گی اور متعلقہ افسران کو بھی ان سے متعلق بھیجی گئی رپورٹس کی کاپیاں بھی بھجوائی جائیں گی۔ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران اپنے متعلقہ اداروں کے ذریعے اپنی رپورٹس بھجوانے کے پابند ہوں گے۔