عید کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے‘ رحیم کاکڑ

June 16, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، عقیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ، قلات، چمن، خضدار، لورالائی، ژوب، پشین سمیت صوبے بھر میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے اقدامات کئے جائیں کیونکہ اس گرمی میں بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہےجبکہ ساتھ ہی پورے شہر میں مچھر و مکھی مار اسپرے کرایا جائے۔ درایں اثناء انہوں نے ایک اور بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں بلوچستان کے لئے بھی بجلی اورآٹا کشمیر کے طرز پر دیا جائے کشمیر میں جہاں بجلی 3روپے یونٹ دی جارہی ہے تو اسی طرح بلوچستان کے عوام کیلئے بھی یونٹ ریٹ کم کئے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت طور پر صوبے کے عوام کے لئے بجٹ میں بجلی،آٹٓ، چینی، گھی، بجلی و گیس میں ریلیف کا اعلان کرے۔