وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی قائم مقام صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

June 16, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو ایرانی حکومت، برادر عوام اور سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے رواں برس اپریل میں مرحوم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دیا۔

وزیراعظم نے گفتگو میں مرحوم ایرانی صدر کے دورے کے طے شدہ اہم مقاصد کے حصول کےلیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔