• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے نئے کرنسی نوٹوں سے چرچل کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے نئے کرنسی نوٹوں سے چرچل کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ، تاریخی شخصیات کی جگہ جنگلی حیات کی تصاویر شامل کرنیکی تجویز، فیصلے پر قومی شناخت اور تاریخ کی بحث جاری ہے۔ برطانیہ کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جاری ہونیوالے پاؤنڈ کے نوٹوں سے دوسری جنگِ عظیم کے دور کے وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی تصویر ہٹا دی جائے گی اور اس کی جگہ برطانیہ کی جنگلی حیات کی تصاویر شامل کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت پانچ، دس، بیس اور پچاس پاؤنڈ کے نئے نوٹوں پر مختلف جانور اور پرندے دکھانے کے لیے عوام سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید