کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون نے وزیر دفاع کی تصاویر پر ناراضی کے بعد فوٹوگرافروں پر پابندی لگا دی۔ ہیگستھ غیر موافق تصاویر شائع ہونے کے بعد آئندہ بریفنگز میں میڈیا فوٹو گرافروں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی تصاویر پر ناراضی کے بعد میڈیا فوٹوگرافروں کو دو بعد کی نیوز بریفنگز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق 2 مارچ کو ہونے والی بریفنگ، جس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین بھی موجود تھے، کے دوران عالمی خبر رساں اداروں ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز اور گیٹی امیجز کے فوٹوگرافروں نے تصاویر بنائیں۔