کراچی( افضل ندیم ڈوگر) گورنر سندھ کی اچانک تبدیلی کے باعث پاکستان کے کئی ٹی وی چینلز کے خصوصی شوز بےکار ہوگئے ہیں جن کی اب دوبارہ ریکارڈنگ کرنا ہوگی۔ عید الفطر کو ابھی ایک ہفتے سے زائد باقی ہے مگر پاکستان کے بیشتر ٹی وی چینلز نے گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کے ساتھ عید الفطر کے روز نشر کرنے کیلئے ایڈوانس شوز ریکارڈ کیے تھے۔ گورنر ہاؤس میں ریکارڈ کیے گئے ان شوز میں ہٹائے گئے گورنر کامران خان ٹیسوری اور ان کی اہلیہ نے عید کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے، عید کے خصوصی سیٹ بھی تیار کیے گئے تھے۔