• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے جانوروں کی برآمدات کے اسکینڈل پر تحقیقات کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کراچی میں زندہ جانوروں کی برآمد کے نام پر عرب ممالک کے جعلی دستاویزات کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے بڑے اسکینڈل میں چھ سال تک مقدمہ درج نہ ہونے کا معاملے اور ایک مرتبہ پھر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مقدمے میں غیر معمولی تاخیر پر دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دو انسپکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ایف آئی اے نے تاخیر سے درج ہونے والے مقدمے 5/2019 میں وزارت تجارت میں سیکشن افسر کی حیثیت سے تعینات عمر سلیم بھٹی اور منسٹری آف فوڈز سائنس اینڈ ریسرچ کے ماتحت اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کے افسر اصغر ضیاء کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید