• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، کونسل اجلاس، حکومت اور اپوزیشن یک زبان، ایران سے مکمل اظہار یکجہتی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں حکومتی بنچز اور اپوزیشن یک زبان، سٹی کونسل نےایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ منظور کی گئیں قراردادوں کے ذریعے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور اس کے نتیجے میں اعلیٰ ایرانی قیادت بشمول ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران میں بمباری کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے اور اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطی میں جاری اس جنگ کو رکوانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ خطے میں ہونے والی اس تباہی کو روکا جاسکے ایوان نے کہا کہ اصل جنگ امریکا کے لئے تیل اور اسرائیل کے لئے گریٹر اسرائیل ہے کونسل کا عام اجلاس جمعرات کے روز کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور حال ہی میں تعینات ہونے والے میونسپل کمشنر ابرار جعفر نے بھی شرکت کی یوان نے قراراداد میں مزید کہا گیاایرانی قوم اورلیڈران کی بہادری قابل ستائش ہےجو اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ نےکہا کہ وزیر اعظم پاکستان کوفوری غزہ پیس بورڈ سے الگ ہو جانا چاہیئےپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ مبشرالحق نے اسرائیل امریکا کی مزمت کرتے ہوئے کہا پاکستان واضح پالیسی اور لائحہ عمل بنائے پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ جس طرح اسکول کی بچیوں اور عام شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے وہ مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کس دو راہے پر کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید