کراچی( افضل ندیم ڈوگر )اسلام آباد ایئر پورٹ کا فلائٹ اپریشن انتظامی اپریشنل وجوہات کی بنا پر جمعرات کی دوپہر سوا 3گھنٹے تک بند رہا جس کی وجہ سے 28پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے جاری نوٹم کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے کچھ فضائی راستے جمعرات کی صبح 10 بجے سے دن 1:15تک تین گھنٹے تک عارضی طور پر پروازوں کیلئے دستیاب نہیں تھے۔