• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سمیت 16 بڑے تجارتی شراکت داروں کیخلاف امریکی تحقیقات شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بھارت سمیت 16بڑے تجارتی شراکت داروں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، ان میں چین، یورپی یونین جاپان اور میکسیکو شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ ان کی زائد صنعتی پیداوار امریکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین، یورپی یونین، جاپان، بھارت اور میکسیکو سمیت 16 بڑے تجارتی شراکت دار ممالک کے خلاف ان کی صنعتوں میں مبینہ طور پر موجود “ساختی اضافی پیداواری صلاحیت” کے معاملے پر وسیع تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید