راولپنڈی( جنگ نیوز)آپریش غضب للحق، ٹل سیکٹر میں کارروائی،افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ،تفصیلات کے مطابق پاک، افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف متعدد مؤثر کارروائیاں کی ہیں، جن میں دشمن کی سرحدی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزیوں اور جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان علاقے میں موجود افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور مؤثر حکمت عملی کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔