• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی ڈپلومیسی؛ پاکستان، ترکیہ میں دوست ادارہ کے قیام کا اعلان

اسلام آباد(طاہر خلیل)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تہذیبی یکجائی، تعاون اور ثقافتی ڈپلومیسی کے فروغ کے لیے "دوست" کے نام سے ایک ادارے کے قیام کا اعلان کیا گیا  جو زندگی کے تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے عوامی رابطوں کو مضبوط بنائے گا۔ "دوست" کے قیام کا اعلان ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور " دوست " کے زیر اہتمام ایک افطار پارٹی میں کیا گیا۔ وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیر اعظم حذیفہ رحمان نے "دوست" کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان سرکاری شعبے میں گرم جوش تعاون موجود ہے جسے منظم طریقے سے عوام میں لے جانے کی ضرورت تھی، مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی عوام، دانش وروں اور فن کاروں کا یہ ادارہ عوامی سطح پر یہ ضروت بطریق احسن پوری کرے گا۔ اس ضمن میں حکومت پاکستان "دوست" سے بھرپور تعاون کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید