• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کا 13 واں روز، کویت سے پہلی بار 2 طیاروں کی قاہرہ روانگی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )جنگ کا 13واں روز، کویت سے پہلی بار 2طیاروں کی قاہرہ روانگی ، امارات عراق ایران شام، کویت،دوحہ، لبنان اسرائیل بیروت سعودیہ کی3000پروازیں منسوخ، ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد جنگ جاری ہے۔ ایسے میں مختلف ممالک کا ہنگامی اور خصوصی فلائٹ اپریشن جاری ہے۔ جمعرات کو پاکستان سے مشرق وسطی کے شہروں ممالک کی پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 55 رہ گئی۔ پاکستان سے 1739 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ امارات کی پروازوں میں اچانک میزائل حملوں کے باعث تعطل بھی سامنے آرہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید