سنٹرل جیل اڈیالہ سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر288اسیروں کورہائی ملی

June 17, 2024

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)سنٹرل جیل اڈیالہ سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر288 اسیروں کورہائی ملی ، عید قربان سے قبل ہفتہ کو آخری ورکنگ ڈے پر عدالتوں سے بڑی تعداد میں اسیروں کی رہائی کے لئے روبکاریں سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ کو موصول ہوئیں، جن پر ہفتہ کو رات گئے تک سینٹرل جیل میں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے رہائیوں کا سلسلہ جاری رہا جیل ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 2سو 88 اسیروں کو رہائی ملی ،رہائی پانے والوں میں بڑی تعداد ان حوالاتیوں کی بتائی جاتی ہے کہ جو معمولی جرائم میں اڈیالہ جیل میں بند تھے ا ور ان کی ضمانتوں کے لئے ان کے اہل خانہ نے عدالتوں سے رجوع کررکھا تھا جب کہ 25 اسیروں کو اڈیالہ جیل کادورہ کرنے والے ججوں نے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کاحکم دیا تھا جس پر جیل انتظامیہ نے انہیں رہاکردیا۔