کوئٹہ (خ ن)گورنر جعفر خان مندوخیل نے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے مرحوم کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گادریں اثناء وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نواب عبدالظاہر کاسی قبائلی ‘ سیاسی اور معاشرتی اقدار کے داعی تھے ان کی رحلت سے بلوچستان ایک اصول پسند باوقار قبائلی و سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا گورنر اوروزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔