ملک میں جمہوریت شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں سے قائم ہے،کرن بلوچ

June 21, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کی بدولت قائم ہے، چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر نعرہ شہید بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات کا اعتراف ہے ،جمہوری نظام کا تسلسل آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم کا بیانیہ بی بی شہید کی جدوجہد اور قربانی کےمرہون منت ہے ،بی بی شہید کی ملکی جمہوری عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہینگی۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریئے اور فلسفے کی ترویج کی خاطر آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے بی بی شہید نے تاریخی جدوجہد کی قوم کی بیٹی نے آمریت اور دہشتگردی کے خلاف مردانہ وارجنگ میں ملک پر اپنی جان نچھاور کی ،انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اس خاص دن کی یاد مناتے ہیں، ہم ان کی لگن، بے مثال ہمت اور پاکستانی عوام کے لیے بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی جمہوریت، مساوات اور انصاف پر ان کے غیر متزلزل یقین کا ثبوت تھی۔