• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،بابر یوسفزئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح سمجھتی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور اور محبِ وطن عوام ہماری سب سے بڑی طاقت ہیںکسی کو صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پائیدار امن ہی ترقی کی بنیاد ہےان شاء اللہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا یہاں ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے صوبے میں سرمایہ کاری بڑھے گیکاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گیاور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید