کوئٹہ (پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے بیان میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاگیا ہےکہ ہزارہ سوسائٹی پرائمری اسکول میں اساتذہ کی کمی کو فی الفور دور کیا جائے اسکول اس وقت اساتذہ کی کمی کا شکار ہےاسکول میں 303 طالب علم زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ان کی تعلیم و تربیت کے لیے صرف 8 اساتذہ موجود ہیں یہ تناسب نہ صرف تعلیمی معیار کو متاثر کر رہا ہے بلکہ طلبہ کے روشن مستقبل ۱کے لیے بھی خطرے کی علامت بن چکا ہے چند اساتذہ پر اتنی بڑی تعداد کی ذمہ داری ڈالنا نامناسب ہےجس کے باعث انفرادی توجہمؤثر تدریس اور طلبہ کی ذہنی نشوونما بری طرح متاثر ہو رہی ہےموجودہ حالات میں اساتذہ اپنی پوری کوشش کے باوجود معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حکام فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں۔