کوئٹہ(پ ر)الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، سرپرستِ اعلیٰ امیر اللہ خان یوسفزئی اور پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی نے نیشنل بنک آف پاکستان بی ایم سی برانچ کے کیشیئر کے رویے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف تصدیق شدہ چیک کو کیش کرنے سے بھی انکار کرتا ہے بسااوقات تو بدتمیزی پر اتر آتا ہےجو کہ بنک قوانین کے خلاف ہےانہوں نے کہا کہ بنک کھاتہ داروں کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا چاہیئےلیکن کیشیئر نے بنک کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے اس کے رویے سے بنک کا ماحول خراب ہو رہا ہے انہوں نے ریجنل منیجرنیشنل بینک آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بی ایم سی برانچ کے کیشیئر کے رویے کانوٹس لے کر اسے فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائےبصورت دیگراحتجاج کیا جائے گا۔