کوئٹہ(این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معاشی ترقی ، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور مقامی آبادی کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھیں جائیں گے یہ بات انہوں نے منگل کو بی آر ایس پی آفس کے دورے کے موقع پر بی آر ایس پی کے سی ای او داکٹر طاہر رشید کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بریفنگ کے دوران ڈاکٹر طاہر رشید نے ادارے کے جاری منصوبوں، فلاحی سرگرمیوں اور حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سردار عبداللہ بادینی اور چیئرمین بختیار سمالانی بھی موجود تھے۔۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ اس اقدام سے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ مقامی افراد کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد پہلے سے کاروبار کر رہے ہیںانہیں بھی ترقی اور استحکام کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔