کوئٹہ (خ ن) کوئٹہ میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان خالد ساسولی کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللّٰہ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے مقتول کے والد سے ملاقات کی جس میں انہیں واقعے کی پیش رفت اور جاری تحقیقات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا ۔حکومت نے واضح کیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے مقتول کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی متاثرہ خاندان کے ساتھ بلوچستان حکومت کی نہ صرف ہمدردیاں ہیں بلکہ ان کے ساتھ مکمل تعاون بھی کیا جائے گا ۔