• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے بچوں کیلئے تعلیم کا بندوبست کیا جائے،این ایل ایف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع دکی کے جنرل سیکرٹری سید عبدالمجید شاہ اور لورالائی ڈویژن کے صدر محمد اخلاص حمزہ زئی نے کہا ہے کہ مزدور مسائل کا شکار اور ان کے بچے تعلیم سے محروم چلے آرہے ہیں مزدوروںکے بچوں کیلئے کوئٹہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کا بندوبست کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گےیہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وعدہ کیا تھا کہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں رہے گا بلکہ ڈاکٹر ، انجینئر بن سکے گالیکن ہمیں کوئی امید کی کرن نظر نہیں آرہی مزدوروں کے بچوں کو لیبر قوانین کے تحت تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہیں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہےلاہور میں قائم مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیمی ادارہ شروع دن سے ہی شدید مسائل کا شکار ہے بچوں کو ایک عام رہائشی مکان میں رکھا گیا ہے جہاں نہ مناسب تعلیمی ماحول ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات میسر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان طلبا کیلیے کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا بندوبست کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید