کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر جان محمد بلیدی نے معروف دانشور عبدالرؤف بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انکے سیاسی و فکری خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان انہوں نے کہاکہ عبدالروف اور ان کے والد سائیں پیربخش بلوچ سیاسی و فکری جدوجہد کے ساتھی رہے ہیں سائیں پیربخش کا تعلق بھی ملیر کراچی سے رہا ہے لیکن ان کی سیاسی و فکری جدوجہد کا تعلق بلوچستان کے قوم پرست تحریک سے رہا ہے اور انہی کے نقش قدم پر ان کے فرزند عبدالرؤف بلوچ زمانہ طالب عملی سے بلوچ سیاست سے وابستہ رہے۔ بی ایس او کے بعد بی این وائی ایم کے ساتھ رہے ۔ بعد میں اسی تسلسل سے نیشنل پارٹی کے ساتھ آخر دم تک رہے۔ عبدالرؤف نظریاتی سیاسی رہنماء کے ساتھ ایک دانشور و لکھاری بھی تھے سماج میں موجود مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔ان کی سیاسی و فکری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔