کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی تاریخی عمارت کو گرانے کیلئے حکومت بلوچستان کے مجوزہ ٹینڈر کی روشنی میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی پاکستان امان اللّٰہ کنرانی نے صوبائی حکومت بلوچستان کے تاریخی عمارت کو گرانے کے خلاف اپنی زیرالتوء آئینی درخواست کی جلد سماعت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ میری آئینی درخواست کی سماعت 7 مئی 2026سے قبل عمارت کو توڑے جانے کے ٹینڈر کھلنے سے پہلے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔درخواست کی سماعت آج منگل کو ہوگی۔