• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس لاوارث نہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں، ملک سکندر

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماءاسلام کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے یہ اس لیے بنایاگیا تھا کہ مسلمان ایک آزاد اور خود مختار ملک میں اللہ کے عادلانہ نظاماور اسلامی اقدار کےمطابق اپنی زندگیاں بسرکریں نظریہ پاکستان اور قرارداد مقاصد کو آئینپاکستان کامکمل تحفظ حاصل ہے نظریہ پاکستان کےتحفظ کاحلف ہرذی منصب اٹھاتاہےلیکن بدقسمتی سے پاکستان کےحکمران اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلےشعائراللہ کی توہین کےجرم میں ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کےقلعے ہیں ان کےوجود سےدین کےدشمنوں کی نیندیں حرام ہیں حکمران مدارس پربھی حملہ آور ہیں اور مدارس کےمنتظمین کو ہراساں کررہے ہیں جوکہ غیر شرعی غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہےانہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ہرمسلمان مدارس اور شعائراللہ کےتحفظ کیلیے ایمانی اور دینی جذبہ کے ساتھ کھڑاہے جمعیت علماء اسلام نےہر وقت مدارس اور شعائراللہ کےتحفظ کیلیے قربانی دی ہے دینی مدارس لاوارث نہیں۔
کوئٹہ سے مزید