کوئٹہ (خ ن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات کے خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک اہم اور مربوط مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہ آپریشن پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرنٹیئر کور،پولیس کی مشترکہ نگرانی اور تعاون سے انجام دیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں غیر قانونی پوست کی کاشت کا خاتمہ تھا۔کارروائی کے دوران سائٹ نمبر 1کلی وزیر باتوزئی قلعہسیف اللہ میں واقع ایک بڑے رقبے پر مشتمل زمین کو ہدف بنایا گیا، جہاں تقریباً 13 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی طور پر پوست کی فصل کاشت کی گئیتھی محکمہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ مذکورہ فصل کی آبپاشی کے لیے ڈیم کے پانی کو بطور ذریعہ استعمال کیا جا رہا تھا، جس سے کاشت کو مسلسل برقرار رکھا گیامشترکہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور جدید آلات کے استعمال سے فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا اس موقع پر ETO قعلہ سیف اللہ ارباب مکئی نے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی، تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔